ایک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں دہشتگردوں کی نرسریاں موجود ہیں خورشید شاہ

حکومتی غفلت کے نتیجے میں اب تک ہم دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اپوزیشن لیدر


ویب ڈیسک March 28, 2016
حکومتی غفلت کے نتیجے میں اب تک ہم دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، اپوزیشن لیدر، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم ایک مدت سے کہہ رہے تھے کہ پنجاب میں دہشت گردی کی نرسریاں موجود ہیں ان کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے لیکن میری بات پر یقین نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغازخوش آئند ہے لیکن اسے بہت پہلے شروع ہوجانا چاہیے تھا جب کہ پنجاب میں آپریشن کا آغاز اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں دہشت گردی کا نیٹ ورک موجود ہے۔ انہوں نے کہا ہم ایک مدت سے کہہ رہے تھے کہ پنجاب میں دہشت گردی کی نرسریاں موجود ہیں ان کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے لیکن میری بات پر یقین نہیں کیا گیا اور اسی غفلت کے نتیجے میں اب تک ہم دہشت گردی کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلام ، پاکستان اور عوام کی سلامتی کے دشمن ہیں اور ایسے دشمنوں کے خاتمے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا جب تک حکمران دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے باہر نکل کر نہیں سوچیں گے، ہم نے اپنے دور اقتدار میں سیاسی فائدے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پوری قوت سے کارروائیاں کی تھیں۔

مقبول خبریں