امریکا میں کتاب گھر سڑکوں پر دوڑنے لگے

خصوصی رپورٹ  منگل 29 مارچ 2016
موبائل بک شاپ اب وہاں بھی پہنچ رہی ہیں جہاں کوئی بک اسٹور نہیں ہے فوٹو : فائل

موبائل بک شاپ اب وہاں بھی پہنچ رہی ہیں جہاں کوئی بک اسٹور نہیں ہے فوٹو : فائل

نیشولے: دنیا بھر میں لوگوں کو کتابیں اور رسائل خریدنے کے لیے خود دکانوں پر جانا پڑتا تھا لیکن امریکا میں اب کتاب گھر خود چل کر لوگوں کے پاس آئیں گے۔ 

امریکا کا سب سے نیا بک اسٹور ایک پرانی وین میں قائم کیا گیا ہے، چمکدار نیلے رنگ کی بک موبائل اسی ہفتے سڑکوں پر آئی ہے جسے مشہور بک اسٹور پارنیسس بکس نے لانچ کیا ہے۔ یہ چلتا پھرتا بک اسٹور فوڈ ٹرک، کسانوں کے بازار اور مضافاتی ہوٹلوں اور ریستورانوں کے قریب رکا کرے گا۔

2015 میں امریکن بک سیلرز ایسوسی ایشن نے حساب لگایا تھا کہ اس قسم کے 1712 بک اسٹور 2227 لوکیشنز پر کھڑے ہونے لگے ہیں اور ان کی تعداد برابر بڑھ رہی ہے۔ ْ ایک بک سیلر گریس رائٹ نے کہا کہ ہماری موبائل بک شاپ اب وہاں بھی پہنچ رہی ہیں جہاں کوئی بک اسٹور نہیں ہے اور میرے بک اسٹور کی خصوصیت یہ ہے کہ چار پالتو کتے بھی میرے ساتھ چلتے ہیں جن کو بس میں سفر کرنے میں مزہ آتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔