انتخابی اتحاد کیلیے ن لیگ اور ہم خیال گروپ کی کمیٹی تشکیل

آئی این پی  پير 12 نومبر 2012
 سیاسی جماعتوں سے ر ابطے کی حکمت عملی بنانے کے لیے اجلاس جلد ہوگا

سیاسی جماعتوں سے ر ابطے کی حکمت عملی بنانے کے لیے اجلاس جلد ہوگا

لاہور: مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ ہم خیال نے اپوزیشن کی مزید جما عتوں کو اتحاد میں شامل کر نے کا فیصلہ کیاہے اوراس سلسلے میں رابطوں کے لیے دونوں جما عتوں نے مشتر کہ کمیٹی تشکیل دیدی ۔

ذرائع کے مطابق دونوں جما عتیں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں مزید جماعتوں کو اپنے ساتھ ملانا چاہتی ہیں اس حوالے سے رابطوں کیلیے مشتر کہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں (ن) لیگ کے سیکر ٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا‘سینیٹر پرو یز رشید جبکہ مسلم لیگ ہم خیال کے سیکر یٹری جنرل ہمایوں اختر خان ‘صوبائی سیکر ٹری اطلاعات میا ں محمد آصف ‘سینیٹر غفار قر یشی اور مسلم لیگ ہم خیال کی ا سٹیر نگ کمیٹی کے سیکر ٹری میجر(ر) محمد عباس شامل ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کی مشتر کہ کمیٹی کا اجلاس آئندہ چند روز تک لاہور میں ہوگا جس میں سیاسی جما عتوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جا ئے گی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔