حج آپریشن ،سعودی حکومت نے پی آئی اے بہترین ایئر لائن قراردیدی

نمائندہ خصوصی  پير 12 نومبر 2012
سعودی حکومت نے پی آئی اے کو بہترین حج سروس فراہم کر نے والی ایئرلائن قرار دیا ہے ۔  فوٹو: فائل

سعودی حکومت نے پی آئی اے کو بہترین حج سروس فراہم کر نے والی ایئرلائن قرار دیا ہے ۔ فوٹو: فائل

مدینہ منورہ: جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سعودی عرب نے جدہ حج ٹرمینل سے آپریٹ کرنے والی74بین الاقوامی ایئر لائنز جن کے ذریعے17 لاکھ سے زائد حجاج کرام سفر کررہے ہیں پی آئی اے کو بہترین حج سروس فراہم کر نے والی ایئرلائن قرار دیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پی آئی اے کے ترجمان سید سلطان حسن نے سعودی عرب میں دورہ کرنے والے صحافیوں کے وفدکو جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سعودی عرب کی جانب سے جاری کر دہ تعریفی خط دیکھاتے ہوئے کیا ، انھوں نے بتایا کہ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن سعودی عرب نے اپنے خط میں کہا ہے کہ انھوں نے جدہ حج ٹرمینل پر تمام ایئر لائنزکی کارکردگی کا بغور جائزہ لیتے ہوئے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن کی کارکردگی کو سب سے بہتر پایا اوراسی کارکردگی کی بنا پر انھیں بہترین ائیرلائن آپریٹر قرار دیا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میںبھی پی آئی اے اسی کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے حاجیوںکو سفری سہولیات فراہم کریگی ۔

سلطان حسن نے مزید بتایا کہ سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پی آئی اے کو مسلسل تیسری بار بہترین کارکردگی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے جو کہ پی آئی اے کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔