انضمام الحق کا کرکٹ شائقین اور اپنے مداحوں کے لیے پیغام

انضام الحق نے فیس بک پر اپنے آفیشل پیج کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے جعلی پیجز سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔


ویب ڈیسک March 29, 2016
انضام الحق نے فیس بک پر اپنے آفیشل پیج کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں سے جعلی پیجز سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان انضمام الحق نے فیس بک پر اپنے مداحوں کو جعلسازوں سے بچانے کے لیے اپنے آفیشل فیس بک پیج کا اعلان کیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق عظیم بلے باز انضام الحق نے فیس بک پر اپنے آفیشل پیج کا اعلان کرتے ہوئے شائقین سے اپیل کی ہے کہ ان کے نام سے بنائے گئے دیگر جعلی فیس بک پیجز پراعتبار مت کریں۔ انہوں نے اپنا آفیشل فیس بک پیج بناتے ہوئے اس پر ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اسی پیج پر ان سے رابطہ کریں، سوالات کریں اور اپنے پیغامات بھیجیں جب کہ اس پیج کے علاوہ فیس بک پر ان کے نام سے بنائے گئے تمام پیجز جعلی ہیں اور ان کا اس پر شیئر کیے گئے پیغامات سے کوئی تعلق نہیں ہے.

https://www.facebook.com/inzamam.legend/videos/532759823563598/

 

مقبول خبریں