ن لیگ نے پنجاب سے امیدواروں کے نام طلب کرلیے

آن لائن  پير 12 نومبر 2012
اسحٰق ڈار لاہور، شہباز شریف، چودھری نثار بھکر اور میانوالی سے موزوں امیدواروں کے نام دینگے. فوٹو: فائل

اسحٰق ڈار لاہور، شہباز شریف، چودھری نثار بھکر اور میانوالی سے موزوں امیدواروں کے نام دینگے. فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے آئندہ عام انتخابات کیلیے پنجاب سے امیدواروں کے نام طلب کرلیے۔

صوبائی قیادت کو 15نومبر تک حتمی فہرست دینے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور سے سینیٹر اسحاق ڈار انتخابی امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دیں گے، شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار کو بھکر اور میانوالی کے اضلاع سے موزوں امیدواروں کا ٹاسک دیا گیا ہے، حمزہ شہباز کو سرگودھا، خواجہ آصف جھنگ جبکہ احسن اقبال کو ملتان کے اضلاع سونپے گئے ہیں، خانیوال چوہدری جعفر اقبال، گوجرانوالہ حنیف عباسی جبکہ سیالکوٹ کی ذمے داری ایاز صادق کو دی گئی ہے، گجرات سے سائرہ افضل تارڑ، چکوال سے عشرت اشرف، بہاولپور محسن رانجھا، قصور خرم دستگیر جبکہ رحیم یار خان سے شاہد خاقان عباسی امیدواروں کے نام پیش کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔