ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

نمائندہ ایکسپریس  پير 12 نومبر 2012
قومی اسمبلی کےاجلاس کی کاروائی کا تعین کرنےکےلئے اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں آج سہ پہر چار بجے منعقد ہوگا۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

قومی اسمبلی کےاجلاس کی کاروائی کا تعین کرنےکےلئے اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں آج سہ پہر چار بجے منعقد ہوگا۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

اسلام آ باد: قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی کا تعین کرنے کے لئے اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی صدارت میں آج سہ پہر چار بجے ا سپیکرز لاؤنج میں ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے اوقات، اس میں زیر بحث لائی جانی والی کاروائی سمیت مختلف امور پر بات کی جائے گی۔ اجلاس میں سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، سید نوید قمر، فاروق ایچ نائیک، غوث بخش مہر، انجینیئر شوکت اللہ، سردار بہادر احمد خان سیہڑ، محمد یوسف تالپور، شیخ آفتاب احمد، رانا تنویر حسین، تہمینہ دولتانہ، ایاز صادق، برجیس طاہر، طارق فضل، امیر مقام، اقبال محمد علی خان، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ،جمیلہ گیلانی اور مولانا محمد قاسم شرکت کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔