بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن پاکستانی ڈیزائنر کی برانڈ ایمبسڈر

شوبز رپورٹر  بدھ 30 مارچ 2016
سائرہ رضوان نے موسم بہار اور گرما کی نئی کلیکشن کیلیے ایمی سے شوٹس کروائے ہیں۔  فوٹو : فائل

سائرہ رضوان نے موسم بہار اور گرما کی نئی کلیکشن کیلیے ایمی سے شوٹس کروائے ہیں۔ فوٹو : فائل

 کراچی: پاکستانی برانڈز اپنی تشہیر کے لیے اکثرو بیشتر ایمبسڈر کے لیے بھارتی فنکاروں کا انتخاب کرتے رہتے ہیں۔

اب بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ رضوان کی نئی کلیکشن کی برانڈ ایمبسڈر بن گئیں ۔ پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ رضوان نے موسم بہار اور گرما کی نئی کلیکشن متعارف کروادی ہے جس میں اس بار انھوں نے پاکستانی ماڈلز کے بجائے بھارتی اداکارہ سے اپنے نئے لان پرنٹ کے شوٹس کروائے ہیں ۔

اس حوالے سے سائرہ رضوان کا کہنا تھاکہ نئی کلیکشن کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا ہے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں لان زیب تن کرنے والی خواتین کی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا ہے ۔ اس حوالے سے بالی وڈ اداکارہ ایمی جیکسن کا کہنا ہے کہ ان کو پاکستانی فیشن ڈیزائنر سائرہ رضوان کا کام بہت اچھا لگا جس کی وجہ سے انھوں نے مذکورہ ڈیزائنر کا شوٹ کروایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔