بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی صدرآصف زرداری سے رحم کی اپیل

ویب ڈیسک  پير 12 نومبر 2012
 ایک خط صدر آصف علی زرداری کے نام جب کہ دوسرا خط بھارتی صدر پرناب مکھرجی اور سونیا گاندھی کے نام ہے,وکیل سربجیت سنگھ.   فوٹو: رائٹرز/فائل

ایک خط صدر آصف علی زرداری کے نام جب کہ دوسرا خط بھارتی صدر پرناب مکھرجی اور سونیا گاندھی کے نام ہے,وکیل سربجیت سنگھ. فوٹو: رائٹرز/فائل

لاہور: پاکستان میں بم دھماکوں کےجرم میں قید بھارتی قیدی سربجیت سنگھ نے ایک بارپھر صدرآصف زرداری سے رحم کی اپیل کی ہے۔ 

سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ کے مطابق ہفتہ کو کوٹ لکھپت جیل میں  انہوں نے  سربجیت سنگھ سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے مجھے دو خط دئیے جن میں سے ایک خط صدر آصف علی زرداری کےنام جب کہ دوسرا بھارتی صدرپرباب مکھرجی اور کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کے نام ہے۔۔انہوں نے کہا صدرآصف زرداری کے نام لکھے گئے خط میں سربجیت  نے ایک بار پھر اپنی سزا کے خلاف رحم کی اپیل کی ہے۔

وکیل اویس شیخ  نے کہا کہ سربجیت سنگھ نے اپنے خط میں بھارتی وزیرخارجہ  کے پاکستانی حکام سے ان کی سزا معاف کئے جانے کی درخواست کا بھی حوالہ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔