ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ہاکی اولمپئن محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی عائد

ویب ڈیسک  پير 12 نومبر 2012
ہاکی اولمپئن محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

ہاکی اولمپئن محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

لاہور: ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ہاکی اولمپئن محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے یوسف انجم کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ہاکی اولمپئن محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، محمد عرفان کو ڈسپلن کے تحت 10 بجے صبح کیمپ میں رپورٹ کرنا تھی تاہم محمد عرفان کی کیمپ میں غیر حاضری کے باعث مینجمنٹ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں کیمپ سے فارغ کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔