ارجن کپور نے ذاتی سوال پوچھنے پر ریڈیو جوکی کو تھپڑ رسید کردیا

ارجن کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ کی تشہیر کے لیے مقامی ریڈیو اسٹیشن پہنچے تھے۔


ویب ڈیسک March 31, 2016
ارجن کپور اپنی نئی آنے والی فلم ’’کی اینڈ کا‘‘ کی تشہیر کے لیے مقامی ریڈیو اسٹیشن پہنچے تھے، فوٹو:بشکریہ یوٹیوب

بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور ریڈیو جوکی کی جانب سے ذاتی سوال پوچھنے پر شدید برہم ہوگئے اور اسے تھپڑ رسید کردیا۔

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اپنی نئی آنے والی فلم ''کی اینڈ کا'' کی تشہیر کے لیے مقامی ریڈیو اسٹیشن پہنچے جہاں ان سے ذاتی نوعیت کا سوال پوچھنے پر اداکار شدید برہم ہوئے اور ریڈیو جوکی کو تھپڑ رسید کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی تاہم یہ تھپڑ کسی لڑائی کے لیے نہیں بلکہ یکم اپریل کو ریلیز ہونے والی فلم '' کی اینڈ کا'' کی پروموشن کے لیے تھا جس میں ان کے مدمقابل اداکارہ کرینہ کپور خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار ارجن کپور اور کرینہ کپور خان کی فلم ''کی اینڈ کا'' یکم اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

مقبول خبریں