چیرمین پی سی بی شہریارخان نے اپنے استعفے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

ایشیاکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پراسپیشل کمیٹی کی رپورٹ پڑھنے کے بعدکوئی اعلان کروں گا،چیرمین پی سی بی


ویب ڈیسک April 01, 2016
اسپیشل رپورٹ پڑھنے کے بعد باقاعدہ کوئی اعلان کروں گا، چیرمین پی سی بی ، فوٹو؛ فائل

چیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا اس سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور افواہوں پر مبنی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریارخان کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا اور نہ اب تک کسی کو نکالنے کا سوچا ہے، استعفے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور افواہوں پر مبنی ہیں جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پراسپیشل کمیٹی کی رپورٹ آج ملی ہے جس کا جائزہ لینے میں ایک سے دو دن لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ پڑھنے کے بعد باقاعدہ کوئی اعلان کروں گا۔

واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہیں کہ شہریار خان سے بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ملاقات کی جس میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر شہریار خان کا کہنا تھا کہ اگر میرے استعفے سے پاکستان میں موجود کرکٹ کے مسائل دور ہو جاتے ہیں تو میں گھر جانے کے لیے تیار ہوں۔

مقبول خبریں