کراچی اور کوئٹہ میں خطرناک دہشت گردی کا خطرہ ہے، رحمان ملک

ویب ڈیسک  پير 12 نومبر 2012
محرم الحرام میں سیکیورٹی کے  سخت انتظامات کئے جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ  فوٹو: ایکسپریس

محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ فوٹو: ایکسپریس

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ میں خطرناک دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی تیسری قوت کراچی اور کوئٹہ کو ہی ٹارگٹ کیوں بنارہی ہے وہ اس سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کررہے ہیں اور قوم کو جلد حقائق سے آگاہ کریں گے۔

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کے قاتل مدارس میں ٹھہرے تھے لیکن مدارس میں آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھنا اور ان کی نگرانی کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اور کئی افراد اب تک اس کا نشانہ بن چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔