کترینہ کیف سلمان خان کی فلم میں کام کریں گی

شوبز ڈیسک  ہفتہ 2 اپريل 2016
سلمان چاہتے ہیں وہ نئی فلم میں کترینہ کو ہیروئن لیں،اداکارہ آفر پر غور کرسکتی ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

سلمان چاہتے ہیں وہ نئی فلم میں کترینہ کو ہیروئن لیں،اداکارہ آفر پر غور کرسکتی ہیں،ذرائع۔ فوٹو: فائل

ممبئی: قد اور خوبرو اداکارہ کترینہ کیف کے بارے میں سبھی جانتے ہیں کہ سلمان خان کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے نہیں رہے ہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے بھی دور رہتے ہیں۔

تاہم تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ اپنی نئی فلم میں کترینہ کیف کو ہیروئن لیں۔ذرایع نے بتایا ہے کہ سلمان خان کی ایک ڈائریکٹر سے بات چیت چل رہی ہے جس میں وہ اگلی فلم میں کترینہ کیف کو لینا چاہتے ہیںدوسری جانب کترینہ کیف کے قریبی ذرایع کا کہنا ہے کہ اداکارہ آفر ملنے کی صورت میں اس پر غور کرسکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔