عمران ہاشمی کیساتھ کام کرنے سے نہیں گھبراتی، نرگس فخری

شوبز ڈیسک  ہفتہ 2 اپريل 2016
فلم ’’اظہر‘‘میں ہم دونوں نے سیٹ پر بڑی انڈراسٹینڈنگ سے شوٹنگ مکمل کروائی،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

فلم ’’اظہر‘‘میں ہم دونوں نے سیٹ پر بڑی انڈراسٹینڈنگ سے شوٹنگ مکمل کروائی،اداکارہ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جنھیں کوئی بھی کردار دے دیا جائے وہ اس کے ساتھ انصاف کرنا جانتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کرکٹر اظہرالدین کے حوالے سے بننے والی فلم’’اظہر‘‘میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے میں انھیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہو رہی۔ نرگس فخری نے کہا کہ فلم’’اظہر‘‘میں ہم دونوں نے سیٹ پر بڑی انڈرسٹینڈنگ سے شوٹنگ مکمل کروائی۔ انھوں نے کہا کہ وہ فلم میں اظہرالدین کی دووسری بیوی و سابق اداکارہ سنگیتا بجلانی کا کردار کررہی ہیں اس کردار کے لیے انھیں بڑی محنت کرناپڑی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔