ماضی میں ہم نے بے مقصد فلمیں بنائیں، اداکار شان

شوبز ڈیسک  اتوار 3 اپريل 2016
عوام کو بھرپور شعور دیکر معاشرے میں پھیلی بدامنی کو ختم کیا جا سکتا ہے، شان فوٹو: فائل

عوام کو بھرپور شعور دیکر معاشرے میں پھیلی بدامنی کو ختم کیا جا سکتا ہے، شان فوٹو: فائل

لاہور: فلمسٹار شان نے کہا ہے کہ جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں، اب کمرشل کے ساتھ آرٹ فلمیں بنانے کی بھی ضرورت ہے جس میں ہم موجودہ معاشرتی مسائل کی نشاندہی کر سکیں۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو بھرپور آگاہی، شعور اور سوچ دیکر معاشرے میں پھیلی بدامنی کو ختم کیا جا سکتا ہے، ماضی میں ہم نے بے مقصد فلمیں بنا کر وقت اور سرمایہ برباد کیا۔شان نے کہا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ میں بھی کسی آرٹ فلم میں کام کروں کیونکہ ایسی فلموں میں پرفارمنس کا مارجن بہت زیادہ ہوتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جدید دور میں ہمیں مذہب کے حوالے سے معلومات کی بہت کمی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔