جوہی آج فلم’’ سن آف سردار‘‘ میں نئے انداز سے جلوہ گر ہونگی

نیٹ نیوز  منگل 13 نومبر 2012
جوہی چاولہ ابھی تک اپنے فن کو زندہ رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

جوہی چاولہ ابھی تک اپنے فن کو زندہ رکھنے میں کامیاب رہی ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ اپنی 44ویں سالگرہ پر نئی فلم ’’سن آف سردار‘‘میں آج نئے انداز میں جلوہ گر ہوں گی ۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس فلم میں میراکردار اہم ہے ۔عرصے بعد کسی فلم میں ایساکردار نبھارہی ہوں،اس کردار کو خوبی سے نبھانے کی کوشش کی ہے۔ادھر اداکارہ کی 44ویں سالگرہ بھی آج منائی جارہی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ فلم میں اپنے کردار کو یادگار بنادوں گی ۔44سالہ اداکارہ کا کہناہے کہ یہ کردار فلم کی کہانی میں مرکزی اہمیت رکھتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس سے قبل ایک اینیمٹڈ فلم’’میں کرشنا ہوں‘‘ بھی کی ہے اور اب بالی وڈ میں فلم ’’سن آف سردار ‘‘میں بھرپور کردار نبھارہی ہوں۔اجے دیوگن اور سنجے دت کے ساتھ اپنے کردار کو مضبوط بناکر پیش کیا ہے۔ یہ فلم آج 13 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنائی جارہی ہے ۔فلم کے تنازعات ختم ہوگئے ہیں ۔

اس کا میوزک جاندار ہے جسکی ریلیز سے پہلے ہی دھوم مچی ہے۔ شائقین کو مایوس نہیں کروں گی۔ فلم میں اپنے کردار سے مطمئن ہوں ،اس فلم کے بعد ایک اور سیکوئل بنائی گئی ہے جس میں یکسر سرپرائزنگ کردار نبھائوں گی ۔علی ظفر کی فلم ’’چشم ِ بددور‘‘میں اپنے الگ اسٹائل کے ساتھ آرہی ہوں یہ فلم 22فروری 2013کو نمائش کی جائے گی ۔واضح رہے کہ 13نومبر 1967کو پیدا ہونے والی جوہی چاولہ نے 1984میں مقابلہ حسن میں شرکت کرکے مس انڈیا کا ٹائٹل جیتا اور پھر فلم کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

یوں تو فلم ’’قیامت سے قیامت تک ‘‘سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا مگر پہلی فلم 1986میں ’’سلطنت ‘‘تھی جس میں اداکارہ نے زرینہ کا کردار نبھایا ۔1987میں سائوتھ کی فلم میں آئیں اور 1988میں جوہی کی فلم ’’قیامت سے قیامت تک‘‘نے اس کی قسمت کھول دی اس فلم میں بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر، لکس نیو فیس سمیت تین ایوارڈ جیتے ۔اس دوران دو تامل فلمیں کیں پھر 1989میں فلم ’’چاندنی ‘‘سے شہرت پائی۔ اس کے بعد ’’لولو لو ‘‘اور فلم ’’گونج‘‘ کی فلمی حلقوں میں تادیر گونج سنائی دیتی رہی، 1990 میں فلم ’’قافلہ‘‘ میں پرفارم کیا، پھر ’’سورگ‘‘اسی سال فلم ’’پراھتی بندھ‘‘ کرکے بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا ۔اسی سال مزید چارفلموں میں جلوہ گرہوئیں ان میں ’’تم میرے ہو‘‘،’’زہریلے‘‘،’’سی آئی ڈی‘‘،اور ’’شاندار‘‘ شامل ہیں 1991میں فلم ’’شانتی کرانتی ‘‘،’’بے نام بادشاہ‘‘، ’’قرض چکانا ہے ‘‘،’’بھابھی ‘‘1992میں فلم ’’بول رادھا بول‘‘،’’راجو بن گیا جنٹلمین ‘‘،’’رادھا کا سنگھم ‘‘،’’میرے سجنا ساتھ نبھانا ‘‘،’’بے وفا سے وفا ‘‘،’’دولت کی جنگ ‘‘میں جلوے دکھائے ۔1993میں فلم ’’لٹیرے‘‘، ’’شطرنج‘‘، ’’عزت کی روٹی ‘‘،’’پہلا نشہ‘‘،’’تڑی پار‘‘،’’آئینہ‘‘، ’’ڈر‘‘، ’’ہم ہیں راہی پیارکے ‘‘اور فلم ’’کبھی ہاں کبھی ناں ‘‘میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔

1994میں فلم اینا مینا ڈیکا‘‘،’’دی جنٹلمین‘‘،’’انداز‘‘،’’انداز اپنا اپنا ‘‘،’’گھرکی عزت‘‘، ’’بھاگی وان‘‘میں کام کیا 1995میں فلم ’’کرتاویا‘‘،’’پرم آتما‘‘،’’ناجائز‘‘،’’آتنک ہی آتنک‘‘اور 1996میں فلم ’’تلاشی‘‘،’’لوفر‘‘،’’بندش‘‘،’’دراڑ‘‘جب کہ 1997میں فلم ’’یس باس‘‘،’’عشق‘‘،’’مسٹر اینڈ مسز کھلاڑی‘‘ اور ’’دیوانہ مستانہ‘‘میں کام کیا ۔1998میں فلم ’’سات رنگ کے سپنے‘‘،’’ہرے کرشنا‘‘، ’’ڈوپلیکیٹ‘‘، ’’جھوٹ بولے کوا کاٹے‘‘میں پرفارمنس دی 1999میں فلم ’’سفاری ‘‘،’’ارجن پنڈت ‘‘،’’شہید اودھم سنگھ ‘‘میں کام کیا 2000میں جوہی نے فلم ’’کاروبار‘‘،’’پھر بھی دل ہے ہندوستانی ‘‘میں کردار نبھائے 2001میں فلم ’’ون ٹو کا فور‘‘،’’اک رشتہ‘‘،’’آمدنی اٹھنی خرچہ روپیہ‘‘2003میں ’’تین دیواریں‘‘،’’جھنکار‘‘2004میں فلم ’’دیس ہوا پردیس ‘‘میں پرفارم کرکے شائقین کے دل جیتے۔ پھر 2005میں ’’مائی برادر نکھل‘‘،’’پہیلی ‘‘،’’خوف ‘‘،’’ہم ڈلیوری‘‘، ’’پھیرے‘‘،’’دوستی ‘‘جب کہ 2006میں فلم ’’بس اک پل ‘‘اور پھر ’’وارث شاہ عشق دا وارث‘‘میں بھاگ بھری کا کردار نبھایا۔

2007میں فلم ’’سلام عشق ‘‘،’’سوامی ‘‘،’’اوم شانتی اوم‘‘میں کام کیا۔ 2008میں فلم ’’بھوت ناتھ ‘‘کل کس نے دیکھا‘‘،’’قسمت کنکشن‘‘اور 2009میں فلم ’’لک بائی چانس‘‘میں جلوہ گرہوئیں ۔2010میں فلم ’’سوخمنی ‘‘،’’رامائن‘‘اور 2011میں فلم ’’آئی ایم ‘‘کی ۔اس فلم سے بہترین معاون اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا ۔بالی وڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ جوہی چاولہ نیاپنی بہترین پرفامنس سے شائقین کے دل جیتے ۔ان کی 1988کی فلم ’’قیامت سے قیامت ‘‘تک کی پرفارمنس ابھی تک شائقین کے ذہنوں پر نقش ہے جب کہ1993 کی فلم ’’ڈر‘‘میں جوہی کی منفرد پرفارمنس نے بھی لوگوں کو اداکارہ کا گرویدہ بنالیا۔ اس پر انھیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا ۔انھوں نے کہا ہے کہ اداکارہ جوہی چاولہ ابھی تک اپنے فن کو زندہ رکھنے میں کامیاب رہی ہیں آج بھی ان کی نئی فلم کی ریلیز پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد انھیں دیکھنے کے لیے سینما گھروں کارخ کرے گی ۔دریں اثناء بالی وڈ ذرایع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی نئی فلموں میں کام کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور آیندہ سال بھی ان کی فلمیں سینمائوں کی زینت بنیں گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔