ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی تحقیقات شروع کردی

ویب ڈیسک  پير 12 نومبر 2012
ایف آئی اے کو اصغر خان کیس کا تفصیلی فیصلہ مل گیا ہےجس  کی روشنی میں ایف آئی اے نےتحقیقاتی کام کو دو مرحلوں میں  مکمل کرنےکافیصلہ کیاہے۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے کو اصغر خان کیس کا تفصیلی فیصلہ مل گیا ہےجس کی روشنی میں ایف آئی اے نےتحقیقاتی کام کو دو مرحلوں میں مکمل کرنےکافیصلہ کیاہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کو اصغر خان کیس کا تفصیلی فیصلہ مل گیا ہےجس  کی روشنی میں ایف آئی اے نےتحقیقاتی کام کو دو مرحلوں میں  مکمل کرنےکافیصلہ کیاہے۔

پہلے مرحلے میں تفصیلی فیصلے کے قانونی پہلووں کا جائزہ لینے کا کام شروع کیاگیا ہےجسے مکمل کرنےمیں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ جس کے بعد باقاعدہ تحقیقات دوسرے مرحلے میں شروع کی جائے گی اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیس میں شامل افراد کو طلب کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔