فلم ’’شوٹ آئوٹ ایٹ وڈالہ ‘‘میں آئٹم سانگ نہیں،پریانکا

نیٹ نیوز  منگل 13 نومبر 2012
پریانکا کی ابھی دو فلمیں ’’کرش تھری ‘‘اور ’’زنجیر ‘‘کے ریمیک کی شوٹنگز بھی ہوں گی۔  فوٹو : فائل

پریانکا کی ابھی دو فلمیں ’’کرش تھری ‘‘اور ’’زنجیر ‘‘کے ریمیک کی شوٹنگز بھی ہوں گی۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ایکتا کپور کی نئی فلم ’’شوٹ آئوٹ ایٹ وڈالہ ‘‘میں کوئی آئٹم سانگ نہیں کررہی ہوں یہ سب افواہیں ہیں اور اب آنیوالی کسی ایسی فلم میں آئٹم سانگ نہیں کروں گی جس میںمیرا کوئی بڑا کردار نہیں ہوگا ۔

اداکارہ نے کہا کہ ایوارڈ ملنے پر خوش ہوں تاہم ایکتا کپور کی صرف ایک فلم میں کام کررہی ہوں اور وہ ’’ملن ٹاکیز‘‘ ہے ۔اس فلم کے بارے میں اداکارہ نے مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی البتہ قبل ازیں یہ خبر آئی تھی کہ اس فلم میں پریانکا کی جگہ سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرلیا گیا ہے بہرحال اب اداکارہ نے پھر سے اس فلم میں کام کرنے کی بات کی ہے ۔واضح رہے کہ پریانکا کی ابھی دو فلمیں ’’کرش تھری ‘‘اور ’’زنجیر ‘‘کے ریمیک کی شوٹنگز بھی ہونگی جن پر کام جاری ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔