بن بلائے تقریب میں جانیوالا لیلیٰ کا طریقہ درست نہیں ،مدیحہ

شوبز رپورٹر  منگل 13 نومبر 2012
لیلیٰ نے جس طرح میڈیا میں توجہ حاصل کرنے کے لیے بیان جاری کیا یہ غلط ہے، مدیحہ شاہ ۔ فوٹو : فائل

لیلیٰ نے جس طرح میڈیا میں توجہ حاصل کرنے کے لیے بیان جاری کیا یہ غلط ہے، مدیحہ شاہ ۔ فوٹو : فائل

لاہور: فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں فنون لطیفہ کے شعبوں کے ذریعے لوگوںمیں شعوراجاگرکیا جاتا ہے۔

ڈراموں میں جہاں لوگوں کو انٹرٹین کیا جاتاہے وہیں ان کے ذریعے معاشرے میں سدھار اورترقی کے لیے پیغام بھی شامل ہوتے ہیں۔ اسی لیے ایک فنکارپربھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عملی اورنجی زندگی میں اپنے رویے سے مثبت پیغام دے۔ ان خیالات کااظہارمدیحہ شاہ نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ اداکارہ لیلیٰ کا تعلق پاکستان فلم انڈسٹری سے رہا ہے اور وہ کسی بھی تقریب میں شرکت کرتی ہیں تو وہ فلم انڈسٹری کی نمایندہ کی حیثیت سے جاتی ہے اس لیے ان پر یا کسی بھی فنکاریا فنکارہ پریہ بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے رویے سے یہ ثابت کرے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں سلجھے ہوئے لوگ کام کرتے ہیں مگر لیلیٰ نے جس طرح سے ایک تقریب میں بن بلائے شرکت کی اورپھرمیڈیا میں توجہ حاصل کرنے کے لیے بیان جاری کیا یہ طریقہ بالکل غلط ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔