ایفی ڈرین کیس میں2مزیدملزمان وعدہ معاف گواہ بن گئے

ایکسپریس اردو  جمعـء 20 جولائی 2012
مجسٹریٹ نے سوچنے کیلئے مہلت دیدی: اصل ملزمان کوگواہ بنالیاگیا، عنصرفاروق، افتخاربابر, فائل فوٹو

مجسٹریٹ نے سوچنے کیلئے مہلت دیدی: اصل ملزمان کوگواہ بنالیاگیا، عنصرفاروق، افتخاربابر, فائل فوٹو

راولپنڈی: ایفی ڈرین کوٹہ کیس میںگرفتار 2ملزموںہاشم ترین اوراحسان الرحمان کوبھی اینٹی نارکوٹکس فورس نے وعدہ معاف گواہ بنالیاہے، اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اے این ایف تھانہ شفقت اللہ نے ملزمان کو سوچنے کے لیے4دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

دونوں ملزمان اس سے قبل وعدہ معاف گواہ بننے والے داناس کمپنی کے ڈائریکٹررضوان احمد خان کے رشتے دار ہیں، آئندہ تاریخ پر دونوںکے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے جس کے بعدملزمان اور اے این ایف میں ہونیوالے معاہدے کے مطابق دونوںکو ضمانت پر رہا کردیاجائیگا،

دیگر ملزمان عنصر فاروق چوہدری اورافتخار بابرنے بتایا کہ کوٹے کی الاٹمنٹ اور بعد ازاں اندرون ملک فروخت کا اجازت نامہ دینے اور لینے والے اصل ملزمان رضوان احمد خان،محکمہ صحت کے افسران تنویر حسین، صیاد حسین، رؤف خالداور ڈاکٹررشید جمعہ ہیں،ان پانچوںکوکڑی سزا دینے کے بجائے گواہ بنالیاگیاہے، عدالت میںان پانچوںکاجرم محکمہ دستاویزات کیساتھ ثابت کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔