ہر طرح کے کردار نبھارہی ہوں ،دیپکا پڈوکون

نیٹ نیوز  منگل 13 نومبر 2012
ایکشن کردار نبھانے کے حوالے سے کچھ نروس ہوگئی تھی ، دیپیکا۔  فوٹو : فائل

ایکشن کردار نبھانے کے حوالے سے کچھ نروس ہوگئی تھی ، دیپیکا۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ ہر طرح کے کردار نبھارہی ہوں ۔

انھوں نے کہا کہ نئی فلم ’’ریس ٹو‘‘میں ایکشن کردار میں جلوہ گرہورہی ہوں مجھے امید ہے کہ میرا یہ انداز بھی شائقین کو پسند آئیگا ۔دیپکا کا کہنا ہے کہ عباس مستان کی اس تھرلر فلم میں نئے رنگ جمانے کی تیاری کرلی ہے اس ڈھنگ میں شائد پہلے کسی نے نہ دیکھا ہو ،اداکارہ کے مطابق یہ فلم بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کرے گی ۔ایکشن کرتے ہوئے میں نروس تھی ۔

اداکارہ نے کہا کہ عباس جی اور مستان جی اس شعبے کے ماسٹر ہیں اور مجھے پہلے کچھ دن تھوڑی سی گھبراہٹ بھی ہوئی مگر انھوں نے میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میرا اعتماد بحال کردیا ۔اداکارہ نے کہا کہ آیندہ بھی ان کی رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہوں گی ۔انھوں نے کہا کہ بڑی آسانی سے یوں میں بھی ایک ایکشن ہیروئن بن کر بالی وڈ میں داخل ہوگئی ہوں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔