آسن نئی فلم کے آئٹم سانگ میں مراٹھی اسٹائل اپنائیں گی

نیٹ نیوز  منگل 13 نومبر 2012
آسن اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’ کھلاڑی 786 ‘‘میں7دسمبر کو جلوہ گر ہوں گی۔ فوٹو : فائل

آسن اکشے کمار کے ساتھ فلم ’’ کھلاڑی 786 ‘‘میں7دسمبر کو جلوہ گر ہوں گی۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ آسن نئی فلم میں مراٹھی لڑکی کا کردار نبھائیں گی ۔7دسمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کے آئٹم سانگ کے لیے اداکارہ نے مراٹھی انداز اختیارکیا ہے ۔

واضح رہے کہ فلموں میں اب روایتی انداز زیادہ نظرآتاہے۔رانی مکھرجی، پریانکا چوپڑا اور ودیا بالن کے بعد فلم ’’گجنی‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ آسن بھی اب مراٹھی اسٹائل میں لشکارے دکھائیں گی۔ اکشے کمار کی’’ کھلاڑی 786 ‘‘میں آسن کو آئٹم سونگ میں ماڈرن لک دینے کے بجائے مراٹھی انداز میں فلمایا گیا ہے۔جس پر آسن بھی بیحد پرجوش نظرآتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔