حادثے میں ایک شخص ہلاک، مشتعل ہجوم نے بس جلادی

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 نومبر 2012
ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل افراد کے ہاتھوں جلائی جانے والی بس میں لگی آگ کو فائربریگیڈ کا عملہ بجھا رہا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل افراد کے ہاتھوں جلائی جانے والی بس میں لگی آگ کو فائربریگیڈ کا عملہ بجھا رہا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: نمائش چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میںایک شخص ہلاک ہوگیا، موقع پر موجود ہجوم نے مشتعل ہوکر بس کو آگ لگا دی ۔

تفصیلات کے مطابق نمائش چورنگی کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار کر ہلاک کردیا ، بس کا ڈرائیور فرار ہوگیا ،اسی دوران مشتعل افراد نے بس کو نذر آتش کردیا ، پولیس کے مطابق متوفی شخص کی شناخت 25 سالہ یونس ولد قاسم کی نام سے ہوئی ہے جو نیو کراچی کا رہائشی ہے ، پولیس نے جلائی جانیوالی بس اور مقتول کی موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے لی ہے، بس ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔