سی این جی اسٹیشنز کی 48 گھنٹے کے لیے بندش کا نیا شیڈول جاری

بزنس رپورٹر  منگل 13 نومبر 2012
 سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل سے جمعرات کے درمیان بند رہیں گے. فوٹو: پی پی آئی / فائل

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل سے جمعرات کے درمیان بند رہیں گے. فوٹو: پی پی آئی / فائل

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کی 48گھنٹے کیلیے بندش کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جس کے مطابق سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز منگل سے جمعرات کے درمیان بند رہیں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی اور مطلوبہ گیس پریشر حاصل کرنے کیلیے سی این اسٹیشنز منگل کو صبح 9 بجے سے جمعرات کی صبح 9بجے تک بند رہیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔