بھارتی اداکار قادر خان کے انتقال کی افواہ جھوٹی نکلی

شوبز ڈیسک  پير 4 اپريل 2016
قادر خان بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے معمول کے کاموں میں مصروف ہیں، اہل خانہ فوٹو : فائل

قادر خان بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے معمول کے کاموں میں مصروف ہیں، اہل خانہ فوٹو : فائل

ممبئی: ناموربھارتی اداکار قادر خان کے انتقال کی افواہوں نے بھارت اور دیگر ملکوں میں ان کے مداحوںکوشدید بے چین کر کے رکھ دیا تھا۔

تاہم قادر خان کے اہلخانہ نے میڈیا کے سامنے آکران کے انتقال کی تمام افواہوں کو رد کردیا اور کہا کہ قادر خان بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے معمول کے کاموں میں مصروف ہیں۔انھوں نے اپیل کی ایسی بے بنیاد باتوں کو نہ تو ہوا دی جائے اور نہ ان پر یقین کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔