سہیل خان سے افیئر پر ہما قریشی نے خاموشی توڑ دی

شوبز ڈیسک  منگل 5 اپريل 2016
میڈیا بے بنیاد باتوں کو مجھ سے جوڑ کر نئے ایشوز میں گھسیٹنا چاہتا ہے،اداکارہ  فوٹو: فائل

میڈیا بے بنیاد باتوں کو مجھ سے جوڑ کر نئے ایشوز میں گھسیٹنا چاہتا ہے،اداکارہ فوٹو: فائل

ممبئی: بھارتی اداکار سہیل خان سے مبینہ افیئر کی باتیں سامنے آنے کے بعد اداکارہ ہما قریشی نے خاموشی توڑ دی اور کھل کر سامنے آگئی ہیں۔

اس کے برعکس اداکار سہیل خان اس معاملے پر تاحال اپنے ہونٹ سی رکھے ہیں۔ہما قریشی نے ایک انٹرویو میں سہیل خان کے ساتھ معاشقے کی باتوں کو نہ صرف غلط قرار دیا ہے بلکہ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا بے بنیاد باتوں کو مجھ سے جوڑ کر مجھے نئے ایشوز میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔ میں جب بھی اپنے کام پر فوکس کرنے لگتی ہوں مجھ سے بے سروپا باتیں منسوب کردی جاتی ہیں۔ہما قریشی نے کہا کہ اس وقت بھی میرا سارا دھیان اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر ہے۔فضول ایشوز میں بالکل نہیں الجھنا چاہتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔