ڈاکٹرنثار احمدکے قتل کے خلاف لیاری اسپتال میں آج ہڑتال کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 نومبر 2012
لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر نثاراحمد کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج اسپتال میں ہڑتال کی جائیگی۔  فوٹو : فائل

لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر نثاراحمد کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج اسپتال میں ہڑتال کی جائیگی۔ فوٹو : فائل

کراچی: لیاری جنرل اسپتال کے ڈاکٹر نثاراحمد کے بہیمانہ قتل کے خلاف آج اسپتال میں ہڑتال کی جائیگی۔

اوپی ڈی،آپریشن تھیٹربند رہیںگے، مقتول ڈاکٹر لیاری جنرل اسپتال کے شعبہ سرجری میں 5 سال سے خدمات سرانجام دے رہے تھے،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرخادم قریشی نے بتایا کہ ڈاکٹر نثار احمد انتہائی شریف اور ایماندار ڈاکٹر تھے کسی سے ان کاکوئی جھگڑا نہیںتھا،انھوں نے کہاکہ اسپتال کے ڈاکٹروں اور تمام عملے نے آج اسپتال میں تعزیتی اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔