سلمان خان تصاویرلیک ہونے پر’’سلطان‘‘کے یونٹ سے ناراض

شوبز ڈیسک  منگل 5 اپريل 2016
سلمان خان نے یونٹ سے واقعہ کی فوری چھان بین کا کہا ہے۔ فوٹو؛فائل

سلمان خان نے یونٹ سے واقعہ کی فوری چھان بین کا کہا ہے۔ فوٹو؛فائل

ممبئی:  بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی فلم’’سلطان‘‘کے یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے انھیں اس بات کا غصہ ہے کہ شوٹنگ سیٹ کی ان کی دنگل کے گٹ اپ والی تصاویر لیک کیسے ہوئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اس طرح کی تصاویر کو لیک کردینا سراسر غلط ہے۔سلمان خان نے یونٹ سے واقعہ کی فوری چھان بین کا کہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔