امیتابھ قومی ترانہ درست پڑھنے کی پریکٹس کرنے لگے

شوبز ڈیسک  منگل 5 اپريل 2016
 گزشتہ روز سارادن گھر میں رہ کر بھارت کا قومی ترانہ درست طریقے سے پڑھنے اور اس کا ترجمہ سمجھنے میں صرف کیا فوٹو : فائل

گزشتہ روز سارادن گھر میں رہ کر بھارت کا قومی ترانہ درست طریقے سے پڑھنے اور اس کا ترجمہ سمجھنے میں صرف کیا فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز گراؤنڈ میں جب سے بھارت کا قومی ترانہ غلط پڑھا ہے وہ شدید تنقید کی زد میں ہیں اور اس دن سے اپنی اس غلطی کی تلافی کی کوشش میں لگے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے گزشتہ روز سارادن گھر میں رہ کر بھارت کا قومی ترانہ درست طریقے سے پڑھنے اور اس کا ترجمہ سمجھنے میں صرف کیا۔وہ قومی ترانہ صحیح انداز میں پڑھنے کی بھی پریکٹس کرتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔