میرے مداح مجھے گلیمر گرل دیکھنا چاہتے ہیں،کرینہ کپور

شوبز ڈیسک  منگل 5 اپريل 2016
اپنا ہیئر اسٹائل بہت پسند ہے کسی کردار کیلیے سر کے بال کبھی نہیں منڈوائیں گی، کرینہ کپور   فوٹو: فائل

اپنا ہیئر اسٹائل بہت پسند ہے کسی کردار کیلیے سر کے بال کبھی نہیں منڈوائیں گی، کرینہ کپور فوٹو: فائل

ممبئی: خوبرو اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ میرے مداح مجھے گلیمر گرل دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں اپنے پرستاروں کی خواہش کا احترام نہ کروں۔

ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سجنا سنورنا میری کمزوری بھی ہے اور ضرورت بھی۔انھوں نے کہا کہ خوبصورت نظر آنے کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑتی اس کیلیے کاجل بھی لگاتی ہوں،ساڑھی بھی پہنتی ہوں یہاں تک کہ گھر میں کام کاج کے دوران بھی آپ کو کبھی میلی کچیلی نظر نہیں آؤں گی۔ انھوں نے کہا کہ اپنے لیے ملبوسات میں خود پسند کرتی ہوں کیونکہ دوسروں کے خریدے ہوئے کپڑے مجھے پسند نہیں آتے۔ کرینہ کپور نے کہا کہ انھیں اپنا ہیئر اسٹائل بہت پسند ہے وہ کسی کردار کیلیے سر کے بال کبھی نہیں منڈوائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔