راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس پرراکٹ حملہ مسافر جاں بحق

جعفر ایکسپریس پر اس وقت نامعلوم سمت سے راکٹ داغا کیا جب ٹرین سبی کے قریب مٹھری سے گزر رہی تھی


ویب ڈیسک April 05, 2016
بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے جعفرایکسپریس کوکئی مرتبہ نشانہ بنایا جاچکا ہے،فوٹو:فائل

مٹھڑی کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے میں ایک مسافر جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے.

ایکپسریس نیوزکے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس پر اس وقت نامعلوم سمت سے راکٹ داغا کیا جب ٹرین سبی کے قریب مٹھری سے گزررہی تھی۔ واقعے میں ایک مسافرجاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے، واقعے کے فوری بعد ٹرین کو روک لیا گیا جب کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس کو کئی مرتبہ نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

مقبول خبریں