آتھیا شیٹھی سے میرا تعلق جوڑنا غلط ہے،ارجن کپور

شوبز ڈیسک  بدھ 6 اپريل 2016
ایسی بے بنیاد باتیں ہم دونوں کے والدین اور کیریئر پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں، ارجن کپور فوٹو : فائل

ایسی بے بنیاد باتیں ہم دونوں کے والدین اور کیریئر پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں، ارجن کپور فوٹو : فائل

ممبئی:  بالی وڈ اداکار ارجن کپورنے سینئر اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اداکارہ آتھیا شیٹھی کے ساتھ افیئر کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

ارجن کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایسی بے سروپا باتوں سے دو افراد کی دل آزاری ہوتی ہے جب کہ حقیقت سے اس کا دور کا بھی واستہ نہیں ہوتا۔انھوں نے مزید کہا کہ آتھیا شیٹھی ان کی بہن کی دوست ہے اس حوالے سے اس کے ساتھ تھوڑی بہت شناسائی ہے جسے لوگ بتنگڑ بناکر پیش کردیتے ہیں۔ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ایسی بے بنیاد باتیں ہم دونوں کے والدین اور کیریئر پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔