خودکشی احمقانہ عمل ہے، کچھ حاصل نہیں ہوتا،ہیما مالنی

شوبز ڈیسک  بدھ 6 اپريل 2016
زندگی میں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، ہیمامالنی  فوٹو : فائل

زندگی میں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے، ہیمامالنی فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ کی لیجنڈ اداکارہ ہیمامالنی نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں خوکشی کے واقعات سے بہت افسردہ ہوں ۔

ایک جریدے کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ خودکشی احمقانہ عمل ہے اس سے آدمی کوکچھ حاصل نہیں ہوتا،ان کا کہنا تھا کہ دنیا ہمیشہ حالات کا بہادری سے مقابلہ کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے بزدلی سے ہارنیوالوں کو لوگ بھلا دیتے ہیں۔ ہیمامالنی نے مزید کہا کہ زندگی میں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے مشکلات کا یہ مطلب نہیں کہ انسان اپنی جان کا د دشمن بن بیٹھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔