شہری دیسی ٹوٹکوں سے پرہیزکریں، طبی ماہرین

اسٹاف رپورٹر  منگل 13 نومبر 2012
 تیز بخار اور ڈنگی وائرس کا شبہ ہونے پر دیسی ٹوٹکوں اورعلاج سے پرہیزکریں, طبی ماہرین. فوٹو: فائل

تیز بخار اور ڈنگی وائرس کا شبہ ہونے پر دیسی ٹوٹکوں اورعلاج سے پرہیزکریں, طبی ماہرین. فوٹو: فائل

کراچی: ماہرین طب نے عوام کو خبردارکیا ہے کہ تیز بخار اور ڈنگی وائرس کا شبہ ہونے پر دیسی ٹوٹکوں اورعلاج سے پرہیزکریں۔

ایسا کرنے سے مرض کی نوعیت مزید پیچیدہ ہوجاتی ہے، گزشتہ سال دیسی ٹوٹکوں سے علاج کرانے کے بعد بیشتر مریضوں کی حالت بگڑگئی تھی، ماہرین کاکہنا تھاکہ ڈنگی وائرس کاعلاج شروع کرنے سے قبل وائرس کی تصدیق کرائی جائے جس کے لیے خون کا معمولی ساٹیسٹ کیاجاتا ہے جس کی رپورٹ ایک گھنٹے کے اندر موصول ہوجاتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔