- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں بدمست ہاتھیوں نے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو کچل کر ہلاک کرڈالا
آسام: بھارت کی شمالی مشرقی ریاست آسام کے جنگل میں بدمست ہاتھیوں نے حملہ کر کے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدمست ہاتھیوں نے بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی کے جنگلات میں واقع ایک گاؤں میں رات کے وقت ایک جھونپڑی پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں جھونپڑی میں سوئے ہوئے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں ایک 9 دن کا بچہ بھی شامل ہے۔
آسام کے محکمہ جنگلات کے مطابق حملے کے وقت تمام افراد گہری نیند میں سورہے تھے، ہاتھی اپنے غول سے بچھڑ کر آبادی کی طرف آگئے تھے اور تباہی پھیلانے کے بعد فوراً وہاں سے بھاگ گئے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی اس وقت حملہ کرتے ہیں جب ان کے قدرتی مسکن کو کوئی خطرہ لاحق ہو اور اب بھارت میں بڑھتی ہوئی آبادی سے ہاتھیوں کے رہنے کی جگہ کو خطرات لاحق ہورہے ہیں جس کے جواب میں وہ انسانی آبادیوں پر حملہ آور ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی بھارتی بنگال میں ہاتھیوں نے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جب کہ گاڑیوں کو تباہ اور مکانات کو بری طرح نقصان بھی پہنچایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔