بھارتی ریاست آسام میں ایک بار پھر کشیدگی،3مسلمان شہید

آئی این پی  منگل 13 نومبر 2012
کوکرا جھار ضلع میں بوڈو قبائلیوں نے فائرنگ کرکے مسلمانوں کو شہید کیا، دونوں جانب سے پتھرائو.  اے ایف پی/ فائل

کوکرا جھار ضلع میں بوڈو قبائلیوں نے فائرنگ کرکے مسلمانوں کو شہید کیا، دونوں جانب سے پتھرائو. اے ایف پی/ فائل

نئی دہلی / کوکراجھار: بھارتی ریاست آسام میں بوڈو قبائلیوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک بار پھرکشیدگی پیدا ہوگئی، تشدد کے تازہ واقعات میں 3 مسلمان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ گوگوئی نے پولیس کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ پیر کو ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست آسام میں بوڈو قبائلیوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک بار پھرکشیدگی پیدا ہوگئی، تشدد کے تازہ واقعات میں 3 مسلمان شہید اور5 زخمی ہو گئے۔ آسام کے کوکراجھار ضلع میں نامعلوم مسلح افراد نے الگ الگ واقعات میں 3 افراد کو گولی مار کرشہید کردیا جس کے بعد بی ٹی سی کے علاقوں میں جنہیں فرقہ وارانہ اعتبار سے حساس سمجھا جاتا ہے میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس موقع پر فریقین کے مابین شدید پتھراؤ میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تشدد کے تازہ واقعات کے بعد آسام کے وزیر اعلی گوگوئی نے پولیس کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔