ایک ماہ میں 48 خواتین سمیت151افرادکی خودکشی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 13 نومبر 2012
 64 افراد نے گھریلو جھگڑوں جبکہ20 خودکشیوں کا باعث معاشی تنگ دستی تھی.  فوٹو: فائل

64 افراد نے گھریلو جھگڑوں جبکہ20 خودکشیوں کا باعث معاشی تنگ دستی تھی. فوٹو: فائل

لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 26ستمبرسے 26 اکتوبر کے دوران ملک بھر میں 151افراد نے خودکشی کی جن میں 48 خواتین شامل ہیں۔

اسی عرصے کے دوران 28خواتین سمیت 60افراد نے خود کشی کرنیکی کوشش کی۔ اعدادوشمار کے مطابق 64 افراد نے گھریلو جھگڑوں ومسائل سے تنگ آکر اور 20 نے معاشی تنگ دستی سے مجبور ہو کر خود کشی کی ۔ ان میں سے 55 نے زہر کھایا، 29 نے گولی مارلی،33 نے پھانسی لے لی۔ خود کشی اور اقدام خودکشی کے211واقعات میں صرف 16 واقعات کی ایف آئی آر درج ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق23 افراد پر کارو کاری کا الزام لگا کر قتل کیاگیا جن میں 17 خواتین اور 6مرد شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔