ڈیوڈ پیٹریاس اپنے کئے پر بے حد شرمندہ ہیں، سٹیو بولین

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2012
جنرل پیٹریاس اپنے کئے پر بہت نادم ہیں اور وہ اس بات کا اظہار کئی مرتبہ ان سے کر چکے ہیں, سٹیو بولین.  فوٹو۔ اے ایف پی

جنرل پیٹریاس اپنے کئے پر بہت نادم ہیں اور وہ اس بات کا اظہار کئی مرتبہ ان سے کر چکے ہیں, سٹیو بولین. فوٹو۔ اے ایف پی

واشنگٹن: امریکی خفیہ ادارے سی آئی آے کے سابق سربراہ کےدوست سٹیو بولین کاکہنا ہے کہ ڈیوڈ پیٹریاس اپنے کئے پر بے حد شرمندہ ہیں ۔

سابق سی  آئی اے چیف ڈیوڈ پیٹریاس کے دوست اور سابق ترجمان سٹیو بولین نے میڈیا کو بتایا کہ  ڈیوڈ پیٹریاس کہتے ہیں کہ خاتون صحافی کے ساتھ اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ایک تو انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا دوسری طرف ان کی گھریلو زندگی کو بھی شدید متاثر ہو ئی۔

سٹیو بولین نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل پیٹریاس اپنے کئے پر بہت نادم ہیں اور وہ اس بات کا اظہار کئی مرتبہ ان سے کر چکے ہیں۔

دوسری طرف ایف بی آئی نے ڈیوڈ پیٹریاس کے معاملے کی تحقیقات کرنے والے ایف بی آئی ایجنٹ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اس ایجنٹ پر جیل کیلے نامی خاتون کو نازیبا ای میلز بھیجنے کا الزام ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔