سرگودھا : ڈویژنل ہیڈ کوارٹراسپتال کی واحد سی ٹی اسکین مشین 10 ماہ سے خراب

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2012
مشین کی خرابی کے باعث مریضوں کو پرائیویٹ اسپتالوں سےٹیسٹ کروانے پر5000 سے زائد فیس ادا کرنا پڑتی ہے ، فوٹو : فائل

مشین کی خرابی کے باعث مریضوں کو پرائیویٹ اسپتالوں سےٹیسٹ کروانے پر5000 سے زائد فیس ادا کرنا پڑتی ہے ، فوٹو : فائل

سرگودھا: ڈویژن کی 70 لاکھ سے زائد آبادی کیلئے بنائے گئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹراسپتال کی واحد سی ٹی اسکین مشین 10 ماہ سے خراب ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میں سی ٹی اسکین کروانے پر مریضوں کو صرف 500 روپے ادا کرنا پڑتے تھے جبکہ مشین کی خرابی کے باعث مریضوں کو پرائیویٹ اسپتالوں سےٹیسٹ کروانے پر5000 سے زائد فیس ادا کرنا پڑتی ہے۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشین کے کچھ پرزے بیرون ملک سے منگوائے جانے ہیں جو کہ محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے بروقت کنٹریکٹ نہ ہونے سے تاخیر کا شکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔