ملک بھر میں ہندو برادری دیوالی منار رہی ہے

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2012
دیوالی کے موقع پر ملک بھر میں ہندو برادری نے اپنے گھروں اوردکانوں سمیت عبادت گاہوں ميں چراغاں کیا ہے ، فوٹو : رائٹرز

دیوالی کے موقع پر ملک بھر میں ہندو برادری نے اپنے گھروں اوردکانوں سمیت عبادت گاہوں ميں چراغاں کیا ہے ، فوٹو : رائٹرز

ملک بھر میں ہندو برادری مذہبی تہوار دیوالی جوش وخروش سے منارہی ہے۔

ہندو عقیدے کے مطابق ہندؤں کے روحانی پیشوا رام چندرمہاراج 14 سال جنگل میں گزارنے کے بعد واپس آئے تھے،جس کی خوشی میں دو دن دیوالی کا تہوار منایا جاتا ہے۔

دیوالی کے موقع پر ملک بھر میں ہندو برادری نے اپنے گھروں اوردکانوں سمیت عبادت گاہوں ميں چراغاں کیا ہے جبکہ مندروں ميں خصوصی پوجا پاٹ کی جارہی ہے۔

کراچی میں  بھی دیوالی کے موقع پر  رام سوامی نارائن مندر کو نہایت ہی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے اس موقع پر ہندوبرادری  خصوصی پوجا پاٹ بھی کررہی ہے۔

دوسری طرف ملتان،ڈبل پھاٹک کے نزدیک این جی او کے تعاون سے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی دیوالی کے حوالے سے رنگارنگ تقریب ہوئی،تقریب میں سیاسی اور سماجی رہنماؤں نےبھی شرکت کی۔

تقریب میں ہندو برادری کے افراد نے دیوالی کے حوالے سے خصوصی عبادات کا اہتمام کیا اور لڑکیوں نے دئیے روشن کر کے پوجا کی جبکہ بچوں کی جانب سے بھجن گائے گئے اور تقریب میں آنے والے مہمانوں پر پتیاں نچھاور کر کے ہیپی دیوالی کہا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔