کوئٹہ: عالمو چوک کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2012
دھماکے میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو ایکسپریس

دھماکے میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو ایکسپریس

کوئٹہ:  عالمو چوک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں  2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے شاہ حسین کے مطابق کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک کے قریب گنجان آباد علاقے میں فرنٹیئر کور کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے میں ایک سائیکل کے پرزے بھی ملے ہیں، پولیس کے مطابق سائیکل میں 15 کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا،ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں 3 ایف سی کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

دھماکے سے قریبی کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد  جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی جنہیں منتشر کرنے کے لئے پولیس کو ہوائی فائرنگ بھی کرنی پڑی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔