منشیات اور دہشت گردی خطے کا بڑامسئلہ ہے، صدر زرداری

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2012
 منشیات سے دہشت گردوں کو مالی معاونت مل رہی ہے, زرداری. فوٹو: فائل

منشیات سے دہشت گردوں کو مالی معاونت مل رہی ہے, زرداری. فوٹو: فائل

اسلام آ باد: صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ منشیات اور دہشت گردی خطے کا بڑامسئلہ ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں علاقائی انسداد منشیات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کوسمجھے بغیر انہیں حل کرنا ممکن نہیں، عالمی طاقتیں افغانستان کے مسئلے کی اصل وجہ منشیات پر توجہ دیں، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کےبعد منشیات کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔

زرداری نے کہا کہ منشیات سے دہشت گردوں کو مالی معاونت مل رہی ہے، منشیات کا جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال روکنا ہو گا، دنیا مسائل کے حل کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کو تیار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ  ہماری حکومت چار سال سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے، پاکستان میں جمہوری نظام مضبوط ہے اور حکومت اپنی مدت پوری کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔