شام کے باغيو ں كا 48ايرانی زائرين كو رہا كرنے كا فيصلہ

آن لائن  منگل 13 نومبر 2012
گزشتہ اگست ميں  اغواء كئے گئے48ايرانی زائرين كو قطر اور ترکی کی مشتركہ مداخلت كے بعد رہا كرنے كا فيصلہ كیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

گزشتہ اگست ميں اغواء كئے گئے48ايرانی زائرين كو قطر اور ترکی کی مشتركہ مداخلت كے بعد رہا كرنے كا فيصلہ كیا گیا۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

تہران: شام میں باغی گروپ ’’جيش الحر‘‘ نے گزشتہ اگست کے دوران اغوا كئے گئے48ايرانی زائرين كو قطر اور ترکی کی مشتركہ مداخلت كے بعد رہا كرنے كا فيصلہ كیا ہے۔

ايران كے نائب وزير حسن قشقاوی نے انكشاف كيا كہ گزشتہ چند عرصے كے دوران شام ميں حراست ميں  لئے گئے ايرانيوں  كو جلد رہائی ملنے والی ہے، يہ اقدام ايران اور شام كے درميان قيديوں  كے تبادلے كے لئے طے پانے والے معاہدے كی روشنی ميں كيا جا رہا ہے۔  انہوں نے بتايا كہ ايرانی وزارت خارجہ شام ميں يرغمال ايرانی زائرين كی تركی اور قطر كی وساطت سے رہائی كی كوشش كر رہی ہے۔

حسن قشقاوی  نے اميد ظاہر كی کہ اس كوشش كے مثبت نتائج نكليں  گے۔ عرب ٹی وی کے مطابق  ایران کا پارلیمانی وفداس سلسلے میں جلد ترکی اورقطرکا دورہ کرے گا جہاں وہ شام كی حكومت مخالف مسلح تنظيموں  كے ہا تھوں يرغمال بنائے گئے  ايرانی پاسداران انقلاب كے اہلكاروں  كی رہائی كے معاملے پر مذاكرات كو آگے بڑھائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔