انوشکا شرما شاہ رخ،عامر،سلمان خان کی مداح

شوبز ڈیسک  جمعـء 8 اپريل 2016
تینوں لاجواب ہیں، خوش قسمت ہوں مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا،اداکارہ فوٹو : فائل

تینوں لاجواب ہیں، خوش قسمت ہوں مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا،اداکارہ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بالی وڈ کے تینوں کامیاب خان یعنی شاہ رخ، عامر اور اب سلمان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تینوں ہی منفرد ہیں۔

بالی وڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان کے ہمراہ انوشکا نے 2014 کی کامیاب ترین فلم ’’پی کے‘‘ میں کام کیا۔ اب انوشکا دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ پہلی بار رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’سلطان‘‘ میں کام کر رہی ہیں۔

انوشکا کا تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے کہنا تھا کہ تینوں کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزہ آیا، اور تینوں اداکار لاجواب ہیں۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2008 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رب نے بنادی جوڑی‘‘ سے کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔