ڈرامے کی پرفارمنس کے دوران گلے ’’کٹ‘‘ گئے

شوبز ڈیسک  جمعـء 8 اپريل 2016
استرا تیز نہیں تھا اور اسے ریہرسل کے دوران کافی مرتبہ استعمال کیا گیا تھا، کالج انتظامیہ:فوٹو : فائل

استرا تیز نہیں تھا اور اسے ریہرسل کے دوران کافی مرتبہ استعمال کیا گیا تھا، کالج انتظامیہ:فوٹو : فائل

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں میوزیکل ڈرامہ ’سوینی ٹاڈ‘ کے شو کی پہلی پرفارمنس کے دوران گردن پر زخم آنے کی وجہ سے اسکول کے دو لڑکوں کو اسپتال لے جانا پڑا ہے۔

اس میوزکل پروگرام میں ایک ہجام اپنے گاہکوں کے گلے کاٹ کر ان کے جسم کے ٹکڑے ایک دکان پر بیچ دیتا ہے۔ان دو لڑکوں میں سے ایک 16 سالہ لڑکے کو کافی گہرا زخم آیا لیکن اب آکلینڈ کے اسپتال کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکوں کی حالت بہتر ہو رہی ہے، جنھیں جلد گھر بھیج دیا جائے گا۔

سینٹ کینٹیجرن کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعہ پر  بہت صدمہ ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ استرا تیز نہیں تھا اور اسے ریہرسل کے دوران کافی مرتبہ استعمال کیا گیا تھا جب کہ اسکول نے شو ملتوی کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔