بپاشا اور کرن سنگھ کا 30 اپریل کوشادی کا اعلان

شوبز ڈیسک  جمعـء 8 اپريل 2016
ہمیں اس بات کو شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم عنقریب شادی کر رہے ہیں، اداکارہ: فوٹو : فائل

ہمیں اس بات کو شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم عنقریب شادی کر رہے ہیں، اداکارہ: فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ کی ہمیشہ خبروں میں رہنے والی اداکارہ بپاشا باسو اور ان کے بوائے فرینڈ کرن سنگھ گروور نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

بپاشا باسو اوران کے دوست کے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق وہ دونوں 30 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہورہے ہیں۔ان کا کہنا تھا ہمیں اس بات کو شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم عنقریب شادی کر رہے ہیں انھوں نے اپنے دوستوں اور پرستاروں سے خوشیوں میں اضافے کی دعا کے لیے بھی کہا ہے جب کہ کرن سنگھ کی یہ تیسری شادی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔