اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنلز: نوواک جوکووچ نے فائنل میچ میں روجر فیڈرر کو شکست دے دی

ویب ڈیسک  منگل 13 نومبر 2012
 پچیس سال کے سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ نے سابق عالمی چیمپین راجر فیڈرر کو شکست دے کر اپنے عالمی نمبر ایک ہونے کے اعزاز کا دفاع کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

پچیس سال کے سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ نے سابق عالمی چیمپین راجر فیڈرر کو شکست دے کر اپنے عالمی نمبر ایک ہونے کے اعزاز کا دفاع کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

لندن: اے ٹی پی ورلڈ ٹورفائنلز ٹینس مقابلوں کے فائنل میچ میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دے دی۔

پچیس سال کے سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ نے سابق عالمی چیمپین راجر فیڈرر کو شکست دے کر اپنے عالمی نمبر ایک ہونے کے اعزاز کا دفاع کیا ، جوکووچ نے2 گھنٹے اور 14 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے میں اپنے حریف کو 6-7 اور 5-7 سے شکست دی۔

جوکووچ اب 11420 پوائنٹس کے ساتھ عالمی ٹینس رینکنگ میں پہلی پوزیشن پرہیں، سوئس اسٹار روجر فیڈرر دوسری جبکہ برطانیہ کے اینڈی مرے تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔