بنوں اور کوہاٹ سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ملزمان گرفتار

برآمد کئے گئے اسلحے میں کلاشنکوف، ایس ایم جیز، ہزروں کارتوس اور دیگر اسلحہ بھی شامل ہے۔


ویب ڈیسک April 08, 2016
برآمد کئے گئے اسلحے میں کلاشنکوف، ایس ایم جیز، ہزروں کارتوس اور دیگر اسلحہ بھی شامل ہے۔ فوٹو: فائل

پولیس اور حساس اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بنوں کے علاقے طورو مچن خیل کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گھر سے برآمد ہونے والے اسلحے میں 95 کلاشنکوف، 430 پستول اور 45 ہزار سے زائد کارتوس سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ایک ملزم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس کی شناخت خداد کے نام سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں بھی مصدقہ اطلاع پر سبینہ تھانے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک سوزوکی پک اپ سے 123 ایس ایم جیز، مختلف بور کے کارتوس اور بھاری تعداد میں میگزین برآمد کر لئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ درہ آدم خیل سے پشاور اسمگل کیا جارہا تھا، ایک ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں