پنجاب رینجرز کی قصور میں کارروائی 2 اسمگلر ہلاک اور 6 زخمی حالت میں گرفتار

ملزمان کے قبضے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور بھارتی شراب بھی برآمد ہوئی، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک April 08, 2016
ملزمان کے قبضے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اور بھارتی شراب بھی برآمد ہوئی، ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

پنجاب رینجرز نے قصور میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی جب کہ اس دوران ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے اور 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب رینجرز نے قصور سیکٹر میں خفیہ اطلاع پر اسمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اس دوران فرار ہونے والے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے جب کہ 6 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 16 کلو ہیروئن اور بھارتی شراب کی 230 بوتلیں بھی برآمد کی گئی ہیں جب کہ برآمد کی جانے والی ہیروئن کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

مقبول خبریں